دوست کی جگہ انگریزی کا پرچہ دینے والا جعلی امیدوار پکڑا گیا

08-21-2024

(لاہورنیوز) لاہور بورڈ کی نقل مافیا کیخلاف قائم خفیہ ٹیم نے دوست کی جگہ میڑک کے امتحان میں انگریزی کا پرچہ دینے والے جعلی امیدوار کو پکڑ لیا۔

  جعلی امیدوار گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج قصور سے پکڑا گیا، لاہور بورڈ کی نقل مافیا کے خلاف متحرک خفیہ ٹیم نے دوران چیکنگ شک گزرنے پر مبینہ طور پر دوست کی جگہ پرچہ دینے کے لیے آنے والے جعلی امیدوار کو پکڑا ہے۔ خفیہ ٹیم انتظامیہ نے پرچہ کینسل کرتے ہوئے جعلی امیدوار کو حراست میں لے لیا، جعلی امیدوار کا کہنا تھا کہ دوست کو انگریزی کا پرچہ نہیں آتا تھا۔ دوست نے کہا میری جگہ انگریزی کا پرچہ دے دو، کیونکہ دوست پہلے بھی انگریزی میں فیل ہو گیا تھا،جعلی امیدوار کا بیان آئندہ کبھی دوست کی جگہ پرچہ دینے نہیں آؤں گا، لاہور بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ جعلی امیدوار اور اصل امیدوار دونوں کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔