منشا پاشا اور صرحا اصغر کی ڈانس ویڈیو کے چرچے

08-21-2024

(ویب ڈیسک) مقبول اداکارہ منشا پاشا اور صرحا اصغر کی جانب سے شیئر کی گئی ڈانس پرفارمنس کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر شائقین نے ان کی تعریفیں بھی کیں۔

دونوں اداکاراؤں نے انسٹاگرام پر کچھ دن قبل مختصر ڈانس ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں کو بولڈ لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈانس ویڈیو میں منشا پاشا نے سفید ٹی شرٹ اور گلابی پینٹ جب کہ صرحا اصغر نے سیاہ لباس پہن رکھا ہے اور دونوں کو میوزک پر ایک جیسے ڈانس سٹیپ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کوئی خاص کیپشن نہیں لکھا، تاہم اس کے باوجود ان کی ویڈیو شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی اور اسے دوسرے شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا۔ دونوں کی ڈانس ویڈیو پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں، تاہم بعض مداحوں نے منشا پاشا کے مقابلے میں صرحا اصغر کے ڈانس اور توانائی کی تعریفیں کیں۔ دونوں اداکاراؤں نے ڈانس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک اور دلچسپ ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں دونوں پہلے میک اپ روم میں جانے کے لیے لڑتی اور بعد ازاں کام کے دوران دوستوں کی طرح ملتی دکھائی دیں۔ مداحوں نے اداکاراؤں کی میک اپ کے وقت لڑنے اور بعد ازاں کام کے دوران دوستوں کی طرح پوز دینے کی ویڈیو پر بھی کمنٹس کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں۔