داتا دربار پر موبائل فون چرانے والا جیب تراش گرفتار

08-21-2024

(ویب ڈیسک)داتا دربار پر زائر کا موبائل فون چرانے والا موبائل چور گرفتار ہو گیا۔ ملزم کی تلاش کیلئےسی سی ٹی فوٹیج اور ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی گئی۔

شہری فیصل داتا دربار سلام کرنے آیا تھا۔  زائرین کے ہجوم میں موجود ایک جیب تراش نے  شہری کی  جیب سے موبائل فون چرا لیا۔ شہری کی درخواست پر پولیس نے درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا، ملزم کی تلاش کیلئےسی سی ٹی فوٹیج اور ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی،24 گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر کے موبائل فون برآمد کر لیا۔