17سالہ مغویہ ضلع شیخوپورہ سےبازیاب ، ملزم گرفتار
08-21-2024
(ویب ڈیسک) کاہنہ پولیس نے17سالہ مغویہ کو ضلع شیخوپورہ سےبازیاب کروا کر ملزم گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے طابق اغواء ہونے والی لڑکی کو کاہنہ پولیس نے شیخوپورہ سے بازیاب کروایا، 18اگست کو محلے دار لڑکی کو مدرسے گھر واپس آتے ہوئے اغواء کرکے لے گیا تھا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ لڑکی کےاغواء کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں درج کرکے تلاش شروع کی گئی، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی،سی سی ٹی وی فوٹیجز سے ملزم کو ٹریس کیا۔