مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلوں کا آج سے آغاز

08-21-2024

(لاہور نیوز) مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا، سیمی فائنل مقابلوں کا آج سے آغاز ہو گا۔

لاہور کے ڈی ایچ اے سپورٹس کمپلیکس میں ہونیوالی مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں کل 33 فائٹس ہوئیں جبکہ سیمی فائنل میں کل 38 فائٹس ہونگی۔ کوارٹر فائنل میں تین پاکستانی فائٹرز نے فتح حاصل کی جن میں اصغر خان، شہاب علی، ذوالقرنین خان شامل ہیں جبکہ سات فائٹرز نے تکنیکی بنیادوں پر سیمی فائنل کے لئے ڈائریکٹ کوالیفائی کیا۔ سیمی فائنل میں جونیئرز کی مختلف کیٹیگریز میں 15 مقابلے ہوں گے، سیمی فائنل کی سینئر کیٹیگری میں 23 فائٹس ہوں گی، سیمی فائنل مقابلوں میں پاکستان کے 10 فائٹرز ان ایکشن ہوں گے جن میں دو خواتین جبکہ 8 مرد فائٹرز شامل ہیں۔ پاکستان کی طرف سے عبدالمنان، ذیشان اکبر، محمد اروز سلیم، تیمور چشتی، عبدالسمیع سیمی فائنل میں ان ایکشن ہوں گے جبکہ خواتین فائٹرز میں بانو بٹ اور بشریٰ اختر ان ایکشن ہوں گی۔ واضح رہے کہ سیمی فائنل میں بھارت کے تین فائٹرز نے ڈائریکٹ کوالیفائی کیا۔