میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کا آغاز ہو گیا

08-20-2024

(لاہور نیوز) میٹرک دوسرے سالانہ امتحان کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی۔

 امتحانی سنٹرز میں غیر متعلقہ شخص کے داخلے پر بھی پابندی  ہے تاہم 70 امتحانی سنٹرز تشکیل دیئے گئے ہیں، پہلے روز ایجوکیشن، تاریخ پاکستان، غذا اور غذائیت کا پیپر لیا گیا۔ امتحان میں45 ہزار 929 امیدوار شرکت کر رہے ہیں، 554 سپرنٹنڈنٹس، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اور انویجلیٹرز سمیت دیگر عملہ ڈیوٹیاں سرانجام دے گا۔