پی ایچ اے کا شہر کے مختلف مقامات پر کمرشل نرسریز بنائے گا منصوبہ

08-20-2024

(لاہور نیوز) پی ایچ اے کا شہر کے مختلف مقامات پر کمرشل نرسریز بنانے کا منصوبہ سامنے آ گیا، ریس کورس باغ میں لاہور کی دوسری بڑی کمرشل نرسری بنائی جائے گی۔

پی ایچ اے نے کمرشل نرسری بنانے کے لیے تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا، جیلانی باغ کمرشل نرسری میں فینسی، نایاب اور مہنگے پودوں کی شجرکاری کی جائے گی۔ نرسری میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور پودے، شربز، اور دیگر دیدہ زیب پھول فروخت کیے جائیں گے ۔ پودے باغبانی کے شائقین افراد اور پرائیویٹ سیکٹر کو رعائتی نرخوں پر فروخت کیے جائیں گے ۔  پی ایچ اے کی جانب سے اس سے قبل گلبرگ میں کمرشل نرسری تعمیر کی گئی ہے ۔ گلبرگ کمرشل نرسری میں زینیا، کاسموس، موتیا اور گلاب کے پھول فروخت کئے جا رہے ہیں۔ ڈی جی پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ ریس کورس نرسری کا قیام ریونیو میں اضافہ کے لیے بنائے گئے منصوبہ کا حصہ ہے،  ڈی جی پی ایچ اے کے مطابق پی ایچ اے نے گزشتہ مالی سال اڑھائی ارب کا تاریخی منافع حاصل کیا تاہم موثر حکمت عملی کے تحت پچھلے سال گزشتہ اہداف سے دوگنا ریونیو حاصل کیا گیا۔