جدید سسٹم سے ٹریفک کی 99 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں منظر عام پر آ گئیں

08-20-2024

(لاہور نیوز) جدید سسٹم سے ٹریفک کی 99 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں منظر عام پر آ گئیں، ٹریفک قوانین توڑنے والے خبردار، ہوشیار، آرٹیفشل انٹیلیجنس سے بچنا اب ناممکن ہو گیا۔

 اب کوئی بھی کسی بھی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے بچ نہیں پائے گا، آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے قوانین کی خلاف ورزیوں پر بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک روز میں آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے99 ہزار 120 خلاف ورزیوں کو نوٹ کیا گیا، لین لائن، سٹاپ لائن، زیبراکراسنگ کی 50 ہزار 559 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ ون وے ٹریفک کی 13 ہزار 906 جبکہ رانگ یوٹرن کی 04 ہزار615 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، بغیر ہیلمٹ کی 6 ہزار 719، سیٹ بیلٹ کی 01 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں نوٹ کی گئیں۔ آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے ہیلمٹ ٹینکی پر رکھنے،بازو میں لٹکانے پر بھی چالان ہو رہا ہے۔