ورلڈ ملٹری گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ معید بلوچ نے گولڈ میڈل جیت لیا

08-20-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے باصلاحیت ایتھلیٹ معید بلوچ نے ورلڈ ملٹری گیمز میں 4سو میٹر کی دوڑ جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

 ورلڈ ملٹری گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پی اے ایف کے انٹرنیشنل ایتھلیٹ 23 سالہ معید بلوچ نے 400 میٹرز کی دوڑ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2018 میں سو میٹرز کی دوڑ جیت کر تیز ترین ایتھلیٹ قرار پانے والے معید بلوچ متعدد انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کے لئے فتوحات حاصل کر چکے ہیں۔