معمولی جھگڑے پر فائرنگ سے 40 سالہ شخص قتل، 3 افراد زخمی

08-20-2024

(لاہور نیوز) جنوبی چھاؤنی میں معمولی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 40 سالہ اقبال جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق اقبال نامی شخص کو معمولی تلخ کلامی پر تین افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اقبال ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے دیگر زخمیوں غلام مصطفی، عاقب اور محمد احمد کو طبی امداد کے لیے فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے بارہ بتائی جاتی ہے۔ اے ایس پی ڈیفنس کا کہنا ہے کہ نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ بجھوا کر پولیس سمیت فرانزک ٹیم کے موقع سے شواہد اکھٹے کر لئے ہیں اور غلام مصطفی کی مدعیت میں نامزد ملزمان فرمان، فرخ اور نوید بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔  اے ایس پی ڈیفنس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، جلد ہی ملزمان پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔