واسا کی نااہلی، دو سالہ بچہ گٹر میں گر جاں بحق

08-20-2024

(لاہور نیوز) نشتر کالونی کے علاقہ اعوان مارکیٹ میں دو سالہ بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔

نشتر کالونی پولیس کے مطابق محمد بشیر کا 2 سالہ کمسن بیٹا گلی میں کھیل رہا تھا، قریب ہی گٹر کا پانی کھڑا تھا تاہم اچانک بچہ گٹرجا گرا۔ مقامی افراد نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو گٹر سے باہر نکالا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد بچے کی نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا، کمسن بچے کی نعش گھر پہنچتے ہی کہرام بھرپا ہو گیا، اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی۔