خطہ پوٹھوہار اور بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
08-20-2024
(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں رات کے وقت تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان میں بھی مزید بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے، خطہ پوٹھوہار، بالائی، جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا میں کل بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔