ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ بنگلادیش سے یو اے ای منتقل

08-20-2024

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ بنگلادیش سے متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان آئی سی سی کے مطابق ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ بنگلا دیش میں شیڈول تھا جو بنگلادیش کے موجودہ سیاسی حالات کی وجہ سے متحدہ عرب امارات منتقل کیا گیا تاہم ایونٹ کا میزبان بنگلادیش ہی رہے گا۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ کچھ ممالک کی ٹریول ایڈوائزری کی وجہ سے بنگلادیش میں ایونٹ ممکن نہیں تھا ، بنگلادیش ایونٹ کا انعقاد یادگار انداز میں کراتا ، اس منتقلی کے فیصلے پر افسوس ہے۔ آئی سی سی کے مطابق ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز دبئی اور شارجہ میں ہوں گے، آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 3 سے 20 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔