پاور پلانٹس کے بعد ٹرانسمیشن سسٹم میں بھی کیپسٹی پیمنٹ کا انکشاف

08-20-2024

(ذیشان یوسفزئی) پاور پلانٹس کے بعد ٹرانسمیشن سسٹم میں بھی کیپسٹی پیمنٹ کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا ہے کہ مٹیاری تا لاہور ٹرانسمیشن لائن صلاحیت کے مطابق بجلی ترسیل کرنے میں ناکام ہے، صلاحیت کے مطابق بجلی ترسیل نہ کر کے بھی پوری رقم ادا کی جا رہی ہے، ٹرانسمیشن لائن کو 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ کے حساب سے پورے پیسے دیئے جا رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مٹیاری تا لاہور ٹرانسمیشن لائن کو 28 سال کیلئے چار ہزار میگاواٹ کا لائسنس جاری کیا گیا ہے لیکن حتمی ٹیسٹ کیا گیا تو صلاحیت 28 سو میگاواٹ نکلی۔  ذرائع کے مطابق نیپرا نے ٹرانسمیشن لائن کو بجلی ترسیل ناکافی پر جرمانہ ڈالنے کے بجائے چپ سادھ لی ہے۔