پنجاب حکومت نے چار افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے

08-20-2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں بیورو کریسی کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالرؤف سے ایڈشنل سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن کا عہدہ واپس لے لیا گیا، عبدالرؤف کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان علی کا تبادلہ کرکے ان کو ایڈیشنل سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن کا عہدہ سونپ دیا گیا، نئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ شاہد عمران ہوں گے، شاہد عمران بطور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین فرائض انجام دے رہے تھے۔ محمد فیصل کو ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین تعینات کر دیا گیا، محمد فیصل بطور ڈپٹی سیکرٹری (سٹاف) ٹو چیف سیکرٹری فرائض انجام دے رہے تھے۔