گداگری کے خاتمے کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا آپریشن، 117 بھکاری بچوں کو ریسکیو کیا

08-20-2024

(لاہور نیوز) انسداد گداگری مہم کے تحت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

انسداد گداگری مہم کے تحت ریسکیو ٹیم کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے، گزشتہ ہفتے کے دوران 117 بھکاری بچوں کو ریسکیو کیا گیا۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے روزانہ کی بنیاد پر مختلف اوقات کے دوران ٹیم کی جانب سے ریسکیو آپریشن کئے جا رہے ہیں، کیمپس پل، گلبرگ مین مارکیٹ، جوہر ٹاؤن، اکبر چوک، بھٹہ چوک، ڈیفنس، برکت مارکیٹ، کریم بلاک مارکیٹ، مون مارکیٹ اور دیگر علاقوں سے بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا گیا ہے۔ سارہ احمد کا مزید کہنا ہے کہ بھکاری مافیا کے خاتمے تک ریسکیو آپریشن جاری رہیں گے، بھکاری بچوں اور بھکاری مافیا کے خلاف چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر اطلاع دیں۔