بشریٰ بی بی کو 9 مئی کے 12 مقدمات سے بری کر دیا گیا

08-20-2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی راولپنڈی کی عدالت نے بشریٰ بی بی کو 9 مئی کے 12 مقدمات میں بری کر دیا

بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق 12 مقدمات میں نامزد کیا گیا تھا۔ انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، جہاں پولیس نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے راولپنڈی پولیس کی جانب سے 9 مئی مقدمات میں بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر تفصیلی سماعت کی۔ عدالت نے وکاء کے دلائل سننے کے بعد پولیس کی درخواست مسترد کر دی، پولیس کا مؤقف تھا کہ بشریٰ بی بی سے جی ایچ کیو حملہ سمیت 12 مقدمات کی تفتیش کی جائے گی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں بشریٰ بی بی کی جانب سے ان کے وکیل سلمان صفدر  نے پولیس کی درخواستوں کے خلاف دلائل دیئے۔