ضمنی الیکشن این اے 171: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر الیکشن ٹریبونل مقرر
08-20-2024
(لاہور نیوز) این اے 171 رحیم یارخان میں ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر کو الیکشن ٹربیونل مقرر کر دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جسٹس سلطان تنویر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر بطور الیکشن ٹریبونل امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کریں گے۔