وزیر اعلی پنجاب کی راجن پور میں سیلاب متاثرین سے ملاقات

08-20-2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سیلاب متاثرین کی مدد کی نگرانی کے لئے راجن پور پہنچ گئیں جہاں انہوں نے ہیلی کاپٹر پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا اور کہا کہ امداد و بحالی کی خود نگرانی کروں گی۔

مریم نوز شریف نے تحصیل فاضل پور میں حاجی پور گاﺅں کا دورہ کے موقع پر سیلاب متاثرہ خاندانوں اور ان کے بچوں سے ملاقات کی، متاثرین سے انتظامات اور دیگر سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔  وزیراعلی پنجاب نے سیلاب متاثرین کے کھانے پینے کے انتظامات دیکھے اور سیلاب متاثرین کے لئے میڈیکل کیمپ، ادویات اور طبی عملے کی فراہمی کے امور کا بھی جائزہ لیا۔ وزیراعلی نے متاثرین سیلاب کے لئے قائم ہیلتھ کیمپ کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے خود نگرانی کر رہی ہوں، وزیراعلی پنجاب وبائی امراض اور بیماریوں سے بچانے کے لئے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔