تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میٹرو بس سکیورٹی عملہ سراپا احتجاج، سروس معطل
08-20-2024
(لاہور نیوز) میٹرو بس کا سکیورٹی عملہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج بن گیا، احتجاجی مظاہرین نے میٹرو بس سروس بھی معطل کرا دی۔
میٹرو بس کی سکیورٹی کیلئے ہائر کی گئی سکیورٹی کمپنی 2000 کے ملازمین نے میٹرو بس کلمہ چوک اسٹیشن پر دھرنا دے دیا، احتجاجی ملازمین نے میٹرو بس سروس کو بھی معطل کر دیا۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کمپنی کے ملازمین کو گزشتہ ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ خیال رہے کہ سکیورٹی کمپنی 2000 کا کنٹریکٹ بھی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ساتھ ختم ہوچکا ہے، ہفتے کے روز بھی میٹرو بس سکیورٹی عملے نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا تھا۔ یاد رہے کہ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے نئی کمپنی کو سکیورٹی کی ذمہ داری دے دی گئی ہے۔