نامعلوم افراد کی اداکارہ کی گاڑی پر فائرنگ، کوریوگرافر زخمی
08-20-2024
(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے سبزہ زار میں موٹر سائیکل سواروں نے سٹیج وفلم کی اداکارہ فیروزہ علی کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں کوریوگرافر توصیف شاہ زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ڈرامے کے بعد واپس جا رہی تھیں کہ موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج سے ویڈیوز حاصل کر رہے ہیں،واقعہ ذاتی دشمنی کا ہے یا کچھ اور ،تحقیقات میں پتہ چلے گا۔ دوسری جانب اداکارہ کا بیان میں کہنا ہے کہ گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو نہیں جانتے ۔