سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، انٹربینک میں ڈالر بھی سستا

08-20-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی، 62 پوائنٹس کمی سے 100 انڈیکس 77 ہزار 768 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں آغاز پر تیزی نظر آئی لیکن دن کا اختتام منفی زون میں ہوا، جس کے باعث 100 انڈیکس 215 پوائنٹس کمی کے ساتھ 77 ہزار 830 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ امریکی کرنسی دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی کرنسی کی قدر میں چار پیسے کی کمی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 44 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 40 پیسے کا ہوگیا ہے۔