15 سینئر افسران کے تقررو تبادلے پنجاب پولیس میں

08-20-2024

(ویب ڈیسک) پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انور نے کئی اہم اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر تبدیل کر دیئے، کل 15 سینئر پولیس افسران کے تقرروتبادلے کئے گئے ہیں۔

آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔ اختر فاروق کو ڈی پی او میانوالی، سید ندیم عباس کو ڈی پی او ننکانہ صاحب، بلال افتخار کو ڈی پی او جھنگ، راشد ہدایت کو ڈی پی او اوکاڑہ، آصف امین کو ڈی پی او مری، طارق عزیز کو ایڈیشنل ڈائریکٹرایڈمن ایس پی پنجاب لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق زنیرہ اظفر کو ایس ایس پی سپیشل برانچ راولپنڈی، صبا ستار کو ایس ایس پی انوسٹی گیشنز راولپنڈی، محمد معاذ ظفر کو ایس پی سپیشل برانچ لاہور، سید عزیز کو ایس پی ٹیکنیکل ، ٹیلی کمیونیکشن لاہور، ہشام بن اقبال کو ایس پی انٹیلی جنس سپیشل برانچ پنجاب، مغیث احمد ہاشمی کو چیف ٹریفک افیسر مری، اویس علی خان کو ایس ڈی پی او مری تعینات کردیا گیا۔  آئی جی پنجاب نے ایس ڈی پی او مری ارشد محمود کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔