مریم نواز کا آج دورہ راجن پور ، سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی شیڈول

08-20-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج ایک روزہ دورے پر راجن پور جائیں گی جہاں ان کی سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔

مریم نواز تقریباً ساڑھے تین بجے بذریعہ ہیلی کاپٹر نواحی قصبہ حاجی پور پہنچیں گی، حاجی پور میں ہیلی پیڈ تیار کردیا گیا اور سکیورٹی کے انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگی اور انہیں  امدادی سرگرمیوں بارے بریفنگ بھی دی جائے گی، مریم نواز صوبائی وزیر معدنیات سردار شیرعلی گورچانی کے آبائی گاؤں لعل گڑھ میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گی۔ وزیراعلیٰ انفارمیشن آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ راجن پور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے گئے، پرائیویٹ میڈیا کو کوریج کی اجازت ہرگز نہیں ہو گی۔