ڈولفن سکواڈ نے بے رحم باپ کی بیٹی کو دریا میں پھینکنے کی کوشش ناکام بنا دی
08-20-2024
(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ نے بے رحم باپ کی بیٹی کو دریا میں پھینکنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق لاہورمیں کٹار بند روڈ پر بے رحم باپ نے بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش کی، ڈولفن پولیس کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے لڑکی کو بچا لیا ۔ پولیس کے مطابق لڑکی نے انکشاف کیا کہ اس کا باپ اسے مارنے کیلئے دریائے راوی پر لایا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کی شناخت ثانیہ کنول کے نام سے ہوئی، لڑکی کے والد برکت علی اور کزن محمد امین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔