کورٹ فیس کے ریٹس پر کمی کے حوالے سے بڑی پیشرفت

08-20-2024

(لاہور نیوز) کورٹ فیس کے ریٹس پر کمی کے حوالے سے بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کورٹ فیس کے مقرر کردہ ریٹس پر بنائی گئی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت  وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے کی۔ اجلاس میں وکلاء برادری اور عوام الناس کے تحفظات کے پیش نظر کورٹ فیس کے ریٹس کا دوبارہ جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے  کورٹ  فیس کے ریٹس کم کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ کورٹ فیس کو کم کر کے عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کیا جائے گا۔