مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کوارٹر فائنل مقابلے آج ہوں گے

08-20-2024

(لاہور نیوز) مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مقابلے آج ہوں گے۔

کوارٹر فائنل مقابلوں میں 33 فائٹس ہوں گی، مختلف ویٹ کیٹیگری میں پاکستان کے 8 فائٹرز ان ایکشن ہوں گے۔ پاکستان کے عبدالمنان، ذیشان اکبر، سید قائم عباس، ایان حسین، محمد راشد، شہاب علی، خضر رحمان اور محمد داؤد ایکشن میں دکھائی گے۔ ایم ایم اے ایشین چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز مرحلے کا آغاز آج منگل کو صبح 11 بجے ہو گا، ایم ایم اے ایشین چیمپئن شپ کوارٹر فائنلز مقابلے ڈی ایچ اے سپورٹس کمپلیکس فیز 6 میں منعقد کیے جائیں گے۔