شہر بھر میں 225 ٹریفک حادثات، 232 افراد زخمی

08-19-2024

(لاہور نیوز) ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں 225 ٹریفک حادثات کے دوران 232 افراد زخمی ہو گئے۔

 ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے 225 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 232 افراد زخمی ہوئے جبکہ 89 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ایک سو تینتالیس معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔