وزیر اعظم کا 5 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
08-19-2024
(لاہور نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے 5 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
وزیر اعظم نے خوارجی دہشت گردوں سے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں نائیک عنائیت خان، لانس نائیک عمر حیات اور سپاہی وقار خان کو خراج عقیدت اور ان کے بلندیِ درجات کی دعا کی۔ وزیرِ اعظم نے شہداء کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی، شہباز شریف نے کہا کہ پاک افواج کے بہادر اور جری جوان ہمیشہ وطن عزیز کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی دیوار بنی رہی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔