عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی

08-19-2024

(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہو گئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 05 ڈالر کی کمی سے 2502 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 908 روپے ہو گئی۔