عائزہ خان اور دانش تیمور کے درمیان لڑائی کی خبریں جھوٹ نکلیں

08-19-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی کامیاب جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کے درمیان لڑائی کی خبریں جھوٹ نکلیں۔

عائزہ خان اور دانش تیمور نے گزشتہ دنوں چھٹیاں منانے کیلئے  برطانیہ کا رخ کیا تھا  جہاں انہوں نے  سیروتفریح کے ساتھ بھرپور انداز میں چھٹیوں کو  انجوائے کیا۔ کچھ روز قبل  یوٹیوب پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عائزہ خان کا  وقت نہ دینے پر اپنے شوہر دانش تیمور سے  جھگڑا ہوا ہے اور دانش اہلیہ کو منانے کیلئے بیرون ملک سیروتفریح کیلئے گئے ہیں۔ اداکارہ عائزہ خان نے یوٹیوب پر وائرل ہونے والی اس خبر کا سکرین  شاٹ انسٹاگرام پر شیئر کیا اور  ساتھ ہی لکھا کہ " جب آپ یوٹیوب پر اپنا نام سرچ کریں تاکہ اپنا ڈرامہ دیکھ سکیں لیکن یہ دیکھنے کو ملے کہ فینز نے ہی ڈرامہ بنا رکھا ہے"۔ عائزہ نے شوہر دانش تیمور کو مخاطب کرتےہوئے لکھا کہ" دانش ایسا ہے کیا؟ تو میں ناراض ہوں آپ سے، اب یہ ایک اور ٹرپ کی وجہ بننا چاہئے"۔ واضح رہے کہ  دانش اور عائزہ کے درمیان ناراضگی کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے دونوں ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔