ربیکا خان کی سوشل میڈیا پوسٹ پر مداح کشمکش کا شکار
08-19-2024
(ویب ڈیسک) معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیکا خان کی سوشل میڈ یا پر شیئر کی گئی پوسٹ نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔
حال ہی میں ربیکا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ریل شیئر کی جس نے ان کے اور انکے منگیتر حسین کے درمیان بریک اپ کی افواہوں کو جنم دے دیا۔ مذکورہ ریل میں ربیکا اپنی محبت سے انسٹاگرام پر بات چیت کر رہی تھیں جو ان سے کہتا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے میں تمہیں کبھی نہیں چھوڑونگا، جس کے جواب میں ربیکا ان سے بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ واقعی؟ ریل میں کچھ ہی دیر بعد ہنستی مسکراتی ربیکا کو آنسوبہاتے دیکھا گیا جس کی وجہ زندگی بھر ساتھ نبھانے کے وعدے کرنے والے شخص کا انہیں چھوڑ کر چلے جانا تھا۔ ربیکا نے ریل شیئر کرنے کے ساتھ کیپشن میں مبہم ایموجی استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ"یہ کیسا جھوٹ ہے؟" ادھر سوشل میڈیا صارفین نے ربیکا کی اس ویڈیو پر قیاس آرائیاں شروع کردی ہیں کہ ربیکا کو چھوڑنے والا کوئی اور نہیں بلکہ انکے منگیتر حسین ترین ہیں، تاہم ربیکا خا ن نے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔