بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے ایڈوائزر تعینات کرنے کا فیصلہ

08-19-2024

(ویب ڈیسک) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے لیے ایڈوائزر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

معاشی ٹیم نے پلان وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ شیئر کردیا جس کے مطابق  بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے ٹیکنیکل اور فنانشل ایڈوائزرآئندہ ماہ تعینات کیے جائیں گے۔ پہلے فیز میں بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی جائے گی،آئیسکو ، گیپکو اور فیسکو نجکاری کے پہلے مرحلے میں شامل ہیں، ایڈوائزر تقریباً ڈیڑھ سال اسیسمنٹ کریں گے، اسیسمنٹ کے بعد رپورٹ وزارت توانائی اور وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔ ڈسکوز کی نجکاری کا پہلا مرحلہ 2026 میں شروع کیا جائے گا، آئیسکو ، گیپکو اور فیسکو کی مکمل پرائیویٹائزیشن آفر کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں لیسکو ، میپکو اور ہزارہ الیکٹرک کمپنی کی مکمل پرائیویٹائزیشن آفر کی جائے گی۔  پیسکو، حسیکو اور سیپکو کو لانگ ٹرم کنسیشن ایگریمنٹ کے تحت دیا جائے گا جبکہ ٹیسکو اور کیسکو حکومت اپنے پاس رکھے گی، ٹیکنیکل ایڈوائزر پالیسی اور ریگولیٹری معاملات دیکھے گا، فنانشل ایڈوائزر تقسیم کار کمپنیوں کے مالی معاملات دیکھے گا۔