پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان

08-19-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران مندی کے بعد آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں 276 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 78 ہزار 322 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 60 پوائنٹس کمی سے 78 ہزار 45 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔