فیروزوالہ: تیز رفتار ٹرک نے خاتون سمیت 2 افراد کو کچل دیا
08-19-2024
(لاہور نیوز) فیروزوالہ کے علاقے برکت ٹاؤن کے قریب تیز رفتار ٹرک نے خاتون سمیت 2 افراد کو کچل دیا ۔
ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک حادثے میں خاتون اور پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ لاہور آنیوالا تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر سڑک کے ساتھ موجود گھروں پر گر گیا۔ ریسکیو حکام کاکہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت نہ ہوسکی جبکہ خاتون کو ٹرک کے نیچے سے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔