بنگلادیش کیخلاف سیریز،کامران اکمل کا نسیم شاہ کی شمولیت پر تحفظات کا اظہار

08-18-2024

(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نسیم شاہ کی شمولیت پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

رپورٹ کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈکے پوڈ کاسٹ میں فاسٹ باولر نسیم شاہ نے کیرئیر کے مشکل دور سے گزرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری واپسی اچھی نہیں تھی، اچھی کرکٹ کا مظاہرہ نہیں کرسکا، بطور ٹیم اکٹھے ہونے کی ضرورت ہے۔ نسیم شاہ کے تبصرے پر کامران اکمل نے سوال اٹھایا کہ کیا ٹیم پہلے اتحاد کے ساتھ کھیلتی تھی؟ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس طرح کے بیانات عام طور پر اس وقت سامنے آتے ہیں جب ٹیم کے اندر بنیادی مسائل ہوتے ہیں۔کامران اکمل نے کہا کہ نسیم شاہ کے الفاظ کافی پریشان کن ہیں لیکن کئی مرتبہ ایک فتح ٹیم کو متحد کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ پاکستان کو بنگلادیش کیخلاف ہوم گراؤنڈ پر سیریز 0-2 سے جیتنی چاہیے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز اگلے ہفتے سے ہوگا، جس کا پہلا میچ 21 اگست کو راولپنڈی اور دوسرا 30 اگست کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔