ارشدندیم کی سفاری پارک آمد،ڈی جی وائلڈلائف نے 20 لاکھ کا چیک بطور تحفہ دے دیا
08-18-2024
(ویب ڈیسک)پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیتنے والے اولمپئن ارشد ندیم کو ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب نے بھی 20 لاکھ کا چیک بطور تحفہ پیش کردیا۔
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے لاہور سفاری پارک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پودا بھی لگایا جبکہ ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب مدثر ریاض اور انکی ٹیم نے اولمپئن کا شاندار استقبال کیا۔اس موقع پر ارشد ندیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محنت اور لگن سے کوئی بھی کام کریں، اللہ صلہ دیتا ہے، ہم ایک پیج پر رہیں توبڑے سے بڑے چیلنج سے بھی نمٹ لیں گے۔