سکیورٹی کمپنی کا ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سے معاہدہ ختم، عملہ میٹرو سٹیشنز سے غائب
08-18-2024
(لاہور نیوز) میٹرو بس کی سکیورٹی کیلئے ہائر کی گئی کمپنی کا ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سے معاہدہ ختم ہونے پر عملہ میٹرو سٹیشنز سے غائب ہو گیا۔
معاہدہ ختم ہونے پر سکیورٹی کمپنی نے عملہ واپس بلا لیا، 11 سال میں پہلی بار میٹرو بس بغیر سکیورٹی عملے کے چل رہی ہے۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے 'یک جان' نامی سکیورٹی کمپنی کو نیا ٹھیکہ تفویض کردی تاہم کمپنی نے تاحال میٹرو بس سٹیشنز کی سکیورٹی کا چارج نہیں لیا۔