ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس: گرفتار تینوں ملزمان شناخت پریڈ پر جیل منتقل

08-18-2024

(لاہور نیوز)نجی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کے مقدمے میں گرفتار تین ملزمان کوشناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ اسلم نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت پولیس نے تین ملزمان کو چہرے ڈھانپ کر عدالت پیش کیا،پولیس نےگرفتار ملزمان کو شناخت پریڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا کی۔ پولیس نےمؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ درکار ہے،شریک ملزمان کی نشاندہی پرملزمان کو گرفتارکیا گیا،شناخت پریڈ کے عمل میں ملزمان کی شناخت کروانی ہے،عدالت شناخت برائے جوڈیشل ریمانڈ پربھیجنےکا حکم دے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئےگرفتار تینوں ملزموں کو شناخت پریڈ کیلئے کوٹ لکھپت جیل بھجوا دیا۔