نازش جہانگیر کی درفشاں سے متعلق ماضی میں دیئے گئے بیان پر وضاحت

08-18-2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم سے متعلق ماضی میں دیئے گئے بیان پر وضاحت دے دی۔

ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران  درفشاں سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ در فشاں سلیم ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے کامیاب ہو رہی ہیں۔ اب ایک حالیہ انٹرویو کے دوران درفشاں سلیم سے متعلق بیان پر وضاحت کرتے ہوئے نازش جہانگیر  نے کہا کہ ماضی میں میرے بیان کو  سیاق وسباق سے ہٹ کرلیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ہماری قسمت اچھی ہو تو ہم سب کو اچھے پراجیکٹ ملتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ درفشاں سلیم کی قسمت اللہ نے بہت اچھی بنائی ہے۔ نازش نے مزید کہا کہ  میرے خیال میں کوئی انسان ٹیلنٹ سے زیادہ اچھا کام تب ہی کرتا ہے جب اس کی قسمت اچھی ہوتی ہے۔