پی ٹی آئی نے لاہور کی 43 رکنی ایگزیکٹو کونسل کا اعلان کردیا

08-18-2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور کی 43 رکنی ایگزیکٹو کونسل کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ایگزیکٹو کونسل کانوٹیفکیشن جاری کیا، 43 رکنی ایگزیکٹو کونسل میں ارکان اسمبلی ،ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی کے سینئر رہنما شامل ہیں۔  ایگزیکٹو کونسل میں سر دار لطیف کھوسہ، عالیہ حمزہ، شہزاد فاروق، عثمان حمزہ شامل  ہیں، علی اعجاز بٹر، افضال عظیم پاہٹ، رانا جاوید، جاوید عمر، ملک توصیف عباس کھوکھر بھی کونسل کے ممبر ہوں گے۔ یاسر گیلانی، اویس انجم، علی امتیاز وڑائچ، حافظ فرحت عباس، سلمان اکرم راجہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو بھی کونسل میں شامل کیا گیا ہے، میاں اسلم اقبال، چودھری اصغر گجر، احمر بھٹی، اعظم خان نیازی، عظیم اللہ خان بھی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر نامزد کیے گئے ہیں۔ اسی طرح  فرخ جاوید، شبیر احمد، یوسف میو، خالد گجر، ندیم عباس بارا اور ہارون اکبر کو بھی ایگزیکٹو کونسل میں شامل کیاگیا  ہے۔  ایگزیکٹو کونسل پارٹی کو فعال اور مضبوط بنانے کیلئے کام کرے گی، کونسل بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر عمل درآمد کیلئے اقدامات کو بھی یقینی بنائے گی۔