جسپریت بمرا تین پاکستانی فاسٹ بولرز کپتانوں کے گرویدہ

08-18-2024

(ویب ڈیسک) بھارتی ٹیم کو ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے جسپریت بمراہ نے فاسٹ بولر کے بہترین کپتان ہونے پر خیالات کا اظہار کردیا۔

انڈین میڈیا کو انٹرویو میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے کہا کہ تیز گیند باز، بیٹرز کے مقابلے زیادہ ذہین ہوتے ہیں کیونکہ انہیں وکٹ درکار ہوتی ہے تاکہ وہ ٹیم کو میچ میں فتح دلواسکیں۔ انہوں نے کہا کہ بالرز کا کام مشکل ہوتا ہے کیونکہ وہ بیٹ کے پیچھے نہیں چھپ سکتے بلکہ عموماً ٹیم شکست کا الزام بھی بالرز پر ہی گرتا ہے، میں نے اپنے بچپن میں وقار یونس اور وسیم اکرم کو بطور کپتان دیکھا جبکہ اسی ٹیم کے فاسٹ بولر کپتان عمران خان نے 1992 کا ورلڈکپ جیتا۔ بمراہ نے روہت شرما، ایم ایس دھونی اور ویرات کوہلی کی قائدانہ خوبیوں کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ تینوں کھلاڑیوں کو سمجھتے تھے کہ وہ کس طرح اپنا بہترین دے سکتے ہیں، کوہلی نے فٹنس کے معاملے میں ہم سب کو نیا راستہ دیکھایا وہ کپتان نہیں بلکہ لیڈر ہیں۔