قرضوں کے بجائے پاکستان کو سرمایہ کاری کو منزل بنانا پڑے گا: محمد اورنگزیب
08-18-2024
(لاہور نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ قرضوں کے بجائے پاکستان کو سرمایہ کاری کو منزل بنانا پڑے گا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے، پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی سرمایہ کاری سے عالمی اعتماد بڑھے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ سرمایہ کاری بڑھنے سے بانڈز کی عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی ویلیو بہتر ہوگی، پاکستان اب انٹرنیشنل بانڈز مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی تیاریاں کر رہا۔ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ امید ہے پاکستان الیکٹرک گاڑیاں ایکسپورٹ کرنے والا ملک بھی بنے گا۔