ملازمت میں کام کا دباو صحت پر کیا اثرات مرتب کرسکتا ہے؟ماہرین نے خبردار کردیا

08-17-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کم تنخواہ والے ملازمین میں کام کے دباؤ کیوجہ سے خطرناک بےقاعدہ دھڑکنوں کا خطرہ دوگنا ہوجاتا ہے۔

محققین کی رپورٹ کے مطابق زیادہ تناؤ والے وائٹ کالر ورکرز میں بےترتیب دھڑکنوں ے کا خطرہ 97 فیصد بڑھ جاتا ہے،جس سے فالج اور ہارٹ فیل ہونے کا خطرہ بھی دوگنا ہوجاتا ہے۔محققین نے کہا کہ ہمارا مطالعہ بتاتا ہے کہ ملازمت سے متعلق تناؤ کو کم کرنے کے اقدامات قلبی مسائل سے بچاؤ کی حکمت عملیوں میں شامل ہو سکتے ہیں۔