ریشم نے میرا کو آڑے ہاتھوں لےلیا، ساتھی اداکارہ کو اہم نصیحت کردی

08-17-2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی فلم اسٹار ریشم نے اداکارہ میرا کو لوگوں کی چغلیاں نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

رپورٹ کےمطابق حال ہی میں اداکارہ  ریشم نے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر اور پاکستان کی سیاست سمیت مختلف مضوعات پر گفتگو کی۔ریشم نے اداکارہ میرا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا اگر مجھ سے ملتی ہیں تو میرے سامنے 2،3 لوگوں کی برائیاں کرتی ہیں اور اسی طرح جب دوسرے لوگوں سے ملتی ہیں تو اُن کے سامنے میری چغلیاں کرتی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ مجھے حال ہی میں معلوم ہوا کہ میرا نے لوگوں کے سامنے میرے بارے میں برائیاں کی ہیں، جس سے یہ صاف ظاہر ہوگیا ہے کہ اداکارہ میرا کسی کی بھی دوست نہیں ہیں۔