کھلاڑیوں کی فٹنس کا معاملہ،سوئنگ کے سلطان کا تحفظات کا اظہار

08-17-2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستانی کرکٹرز کی فٹنس پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

اپنے ایک  انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم  کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس پر زیادہ بات نہیں کرتا نہ میرے کوئی ذرائع ہیں لیکن اتنا معلوم ہے کہ گزشتہ 2 برس سے فٹنس پر کوئی توجہ نہیں تھی۔ سوئنگ کے سلطان نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کی کارکردگی پر طنزیہ لہجہ اپناتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس ان کے بین الاقوامی میچز کھیلنے کے معیار کی نہیں تھی، پوری دنیا نے دیکھا کہ ہماری کرکٹ ٹیم کی فٹنس واقعی کتنی اچھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی میں کرکٹ کھیل رہا ہوتا تو مجھے فٹنس کا اُسی حوالے سے علم ہوتا، جب ہم کھیلتے تھے تو فٹنس اتنی عام نہیں تھی، ہمیں جاوید میانداد یا عمران خان ہی گائیڈ کرتے تھے۔