طلبہ کی دلچسپی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ای بائیکس کوٹہ میں اضافہ کر دیا

08-17-2024

(لاہور نیوز) طلبہ کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ای بائیکس کے کوٹہ میں اضافہ کر دیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ طلبہ کو آسان اقساط پر ای بائیکس فراہم کی جا رہی ہیں، اپلائی کرنے والے تمام طلبہ کو ای بائیکس دی جائیں گی، فیز ون کیلئے 1 لاکھ 90 ہزار طلبہ نے رجسٹریشن کرائی۔ ان کا کہنا  تھا کہ پنجاب حکومت کا طلبہ کو موٹر بائیکس دینے کا منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہورہا ہے، ای بائیک کے خواہشمند مزید 50 ہزار طلبہ کی درخواستیں بھی ہیں،  پنجاب حکومت عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ بائیک سکیم مزید تیز کرنے اور متعلقہ محکموں کو بائیک سکیم کی پیشرفت بارے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دینے کی ہدایت کر دی  ہےتاکہ طلبہ کو بائیکس کے حصول میں آسانی پیدا کی جاسکے۔ صوبائی وزیر کا مزید  کہنا تھا کہ پہلے فیز میں 20 ہزار بائیکس رکھی گئی ہیں، 19 ہزار پٹرول جبکہ ایک ہزار ای بائیکس شامل ہیں، الیکٹرک بائیک مہنگی اور اس کا ایڈوانس بھی زیادہ ہے مگر تمام اضافی رقم کا بوجھ حکومت برداشت کررہی ہے۔