ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں معمولی کمی متوقع

08-17-2024

(لاہور نیوز) حکومت کی جانب سے ایک ماہ کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں معمولی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 31 پیسے کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کردی گئی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کی گئی ہے۔ سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا اتھارٹی کو دی گئی ہے جس پر نیپرا 28 اگست کو سماعت کرے گا۔