مناواں پولیس کی کارروائی ،2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

08-17-2024

(ویب ڈیسک) مناواں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں ، 2 رکنی فہد عرف فادی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر ڈکیت گینگ کیخلاف پولیس ایکشن میں ہے، مناواں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی فہد عرف فادی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں سرغنہ فہد عرف فادی اور حمزہ شامل ہیں۔  ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان سےسونے کے سیٹ، نقدی، موٹرسائیکل، پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں، ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزمان نے مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر وارداتیں کرکے فرار ہونے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان سے برآمد ہونیوالی موٹر سائیکل پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھی۔