چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کا تاحال فیصلہ نہ ہو سکا
08-17-2024
(ویب ڈیسک) آئندہ برس پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کا تاحال فیصلہ نہ ہو سکا۔
بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ کا کہنا ہے کہ ابھی تک پاکستان جانے یا نہ جانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، جب وقت آئے گا تب معاملہ حل کریں گے۔ بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مناسب وقت آنے پر چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان جانے کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔